مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے ساتھ صوبہ کرمان کا دو روزہ دورہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز شام کے وقت کرمان کے مصلائے امام علی میں عوام سے ملاقات کی۔
صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو ایران اور عالم اسلام کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ عالم اسلام میں مقاومت کا دار الحکومت ہے۔
آیت اللہ رئیسی نے کرمان پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی مقاومت کی علامت ہیں اور یہ شہید بزرگوار کرمان سمیت پورے ملک اور عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہیں اور رہبر معظم نے انہیں ایک مکتب کا عنوان دیا ہے لہذا ضروری ہے کہ ان پر ہمیشہ توجہ دی جائے۔
وزیر داخلہ احمد وحیدی
دوسری جانب وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کرمان پہنچنے پر شہر کے گلزار شہدا ﴿شہدا کے قبرستان﴾ میں حاضری دی اور شہید سلیمانی اور کرمان کے دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے کرمان کے صوبائی حکام کے ہمراہ کرمان کے قبرستان شہدا کے گرینڈ منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے لازمی احکامات صادر کئے۔
صدر مملکت نے جمعرات کی رات تاجروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلاتردید آج ملک کا اصلی مسئلہ پیداوار ہے اور لازمی ہے کہ ہم اس شعبے میں پوری طاقت کے ساتھ کام کریں۔ جیسا کہ رہبر معظم نے فرمایا ہے پیداوار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا بہت ہی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ ہم کوشش کرنا ہوگی کہ پیداوار کو فروغ ملے اور پیداور میں رکاوٹ بننے والی ہر چیز کو ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سائنسی اصولوں پر استوار کام اور بنیادی ٹیکنالوجی بہت اہمیت رکھتے ہیں اور سب کو اس حوالے سے مطلوبہ کوشش کرنی چاہئے۔ اس ضمن میں حکومت اور دیگر تمام متعلقہ حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کو پیدوار بڑھانے کے لئے محنت کرنا ہوگی۔
آیت اللہ رئیسی نے مصلائے کرمان کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ۳١ صوبائی دوروں کو اپنے ایجنڈے میں رکھا جبکہ بعض لوگوں نے اعتراضات کئے، بعض نے عوام کے درمیان موجودگی کے مفہوم کو صحیح سے نہیں سمجھا اور صوبوں میں عوام سے ملنے کی لذت اور عوام کی مشکلات کو قریب سے دیکھنے کو نہیں سمجھا اور بعض اوقات نکتہ چینیاں کیں تاہم ہم نے میدان نہیں چھوڑا کیونکہ عوام میں جانے کو اپنے لئے اللہ کی نعمت سمجھتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حکومت کو عوامی ہونا چاہئے۔
وزیر صنعت، معدنیات اور تجارت
وزیر صنعت، معدنیات اور تجارت کے ڈپٹی نے صوبہ کرمان میں سولر انرجی کے پانچ نئے منصوبوں کے آغاز کی خبر دی۔
وزارت صنعت، معدنیات اور تجارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا صنعتی اداروں کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور صدر مملکت کی پیداواری شعبے میں حمایت کی خصوصی ہدایات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال مزید ۷۰۰ ہیکٹر زمین صوبے کے صنعتی زون کے لئے مخصوص کی گئی ہے۔ اسی طرح انفرااسٹرکچر کی مضبوطی اور پیداواری اداروں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر مملکت کی خواتین اور خاندانی امور کی مشیر نے شہدا کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
صدر مملکت اور کابینہ نے اپنے اکتیسویں صوبائی دورے کے دوران کرمان کے قبرستان شہدا میں حاضری دی اور شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ اور اربن ڈویلپمنٹ نے کرمان ایئرپورٹ کا دورہ
وزیر ٹرانسپورٹ اور اربن ڈویلپمنٹ رستم قاسمی نے اپنے معاونین کے ساتھ کرمان ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایئرپورٹس اور ایئر نیوی گیشن کمپنی کے سی ای او حمید رضا سیدی بھی موجود تھے۔
صدر مملکت شہید سلیمانی کے مزار کی زیارت پر آنے والوں میں گھل مل گئے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج جمعے کی صبح کرمان کے قبرستانِ شہدا پر حاضر ہوئے اور شہید قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کی جبکہ اس دوران مزار کی زیارت کے آنے والوں سے گھل مل گئے اور ان سے بات چیت کی۔