شب تاسوعا یا نویں محرم کی شب، حسینیۂ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شرکت کی۔

یہ مجلس حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے پڑھی اور دین خدا کی سچی مدد کا لازمہ عقلی اور قلبی معرفت کے علاوہ اہلبیت علیہم السلام کے دوستوں کی شناخت اور محبت اور اسی طرح ان کے دشمنوں سے برائت کا اظہار بتایا اور کہا: آج دشمنان اہلبیت سے بیزاری کے اظہار کا مصداق، دنیا بھر کے منہ زوروں اور طاغوت کے مقابلے میں استقامت اور اسلامی معاشرے میں ان کی ثقافت اور طرز زندگي کو پھیلنے دینے سے روکنا ہے۔

اس مجلس میں جناب مہدی رسولی نے نوحہ و مرثیہ پڑھا اور واقعۂ کربلا کچھ مصائب بیان کیے۔