مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قسام برگیڈ نے اتوار کے روز غزہ میں قیدی بنائے گئے دو صہیونی فوجیوں ہدیر گولڈن اور شائول ﺍیرون کی تصویر شائع کی۔
یہ تصویر صہیونی آبادی کو مخاطب بناتے ہوئے «تمہاری حکومت جھوٹ بولتی ہے» کے عنوان کے ساتھ شائع کی گئی تاکہ انہیں بتایا جاسکے کہ صہیونی حکام اپنے باشندوں کو غزہ میں قید کئے گئے فوجیوں کے معاملے میں جھوٹ بولتے ہیں اور انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔
قسام برگیڈ نے ایسے حالات میں اس تصویر کو شائع کیا ہے کہ جب عنقریب اس برگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ اس سلسلے میں ٹویٹر پر اپنا موقف پیش کرنے والے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت غزہ میں چار صہیونی فوجی حماس کے قبضے میں ہیں کہ حالیہ جنگوں اور غزہ پر صہیونیوں کی چڑھائی کے دوران قید کئے گئے تھے۔