ایرانی دارالحکومت تہران کے قریب گاؤں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے جبکہ گاؤں میں کئی کئی فٹ تک مٹی جمع ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی دارالحکومت تہران کے قریب گاؤں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے جبکہ گاؤں میں کئی کئی فٹ تک مٹی جمع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق، امامزادہ داؤدؑ کا مزار بھی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوا ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 9افراد زخمی  ہوگئے۔ایرانی حکام نے شہریوں کو مزید موسلادھار بارشوں سے متعلق خبردار کیا ہے اور شہریوں کو پہاڑی علاقوں اور دریا کے کناروں پر آباد علاقوں سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔