ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ فارس کے شہر استھبان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ فارس کے شہر استھبان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے متعدد مقامات پر سیلابی پانی میں پھنسے 55 افراد کو بچا لیا۔

صوبہ فارس کے شہر استھبان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔