مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی ٹریفک پولیس کے سربراہ کا نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 10 کلو میٹر طویل تقریبات میں تیس لاکھ افراد شریک ہوئے۔
ولی عصر انٹرسیکشن سے وی پارک تک پھیلی ہوئی تقریبات میں شریک افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں، ہلال احمر، بلدیہ تہران، سپاہ پاسداران، بسیج مستضعفین اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اپنی خدمات پہنچائیں۔
تقریبات میں شریک لوگ اپنے ماتھوں یا بازوں پر یا امیر المومنینؑ لکھی پٹیاں باندھ کر مقررہ راستے طے کرتے رہے۔