مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم شینزو آبے پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی موت پر شدید دکھ کا اظہار کیاہے۔
کنعانی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اس دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دوسری جانب ٹوکیو میں ایرانی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم اس بزدلانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔