مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے پر آج نارا کے علاقے میں انتخابی مہم کے دوران قانلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں گولی لگنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مہر نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے پر آج نارا کے علاقے میں انتخابی مہم کے دوران قانلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں گولی لگنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

عالمی میڈیا نے جاپانی قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 40 سالہ شخص کو سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا ہے۔

این ایچ کے اور کیوڈو نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم آئندہ اتوار کو ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات سے قبل تقریب میں خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران مبینہ طور پر گولیوں کی آواز سنی گئی۔