مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 19 جون کو رات 9 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو اتوار کو مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج میں بھر پور حصہ لینا چاہیے۔ عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، ہم نے بیرونی خسارہ تیسرے سال میں بالکل کم کر دیا تھا، یہ اب تک پیٹرول کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کر چکے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا جو اب 1500 کا ہو گیا، گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سے بڑھ کر 650 کلو تک پہنچ گئی ہے، بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے، آج بجلی 29٫5 روپے فی یونٹ ہو گئی جو مزید بڑھے گی۔