اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد سے ویانا مذاکرات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد سے ویانا مذاکرات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

ایرانی اسپیکر نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کو معاندانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے سفارتی کوششوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایران کے بھر پور تعاون کا جواب درست نہیں دیا ہے ۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اسرائیل اور امریکہ کے اشاروں پر کام نہیں کرنا چاہیے۔ ہم بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے غیر تعمیری اقدام کا اصولی اور منطقی جواب دیں گے۔ ہم اپنے قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ پر کوئي سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ایرانی اسپیکر نے حالیہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں تعزیت پیش کی اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔