مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے ایک چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوندو کے کیتھولک چرچ میں فائرنگ کے بعد دھماکے بھی کیے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس نے فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 جون 2022 - 08:07
نائیجیریا کے ایک چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔