امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ریاست پنسلوانیا کے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خوفناک آگ میں جھلس کر 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت لواحقین کی اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔