مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے ہرات میں خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق طالبان حکام نے افغانستان کے سب سے ترقی یافتہ شہر ہرات کے حکام سے ڈرائیونگ اسکولوں کے انسٹرکٹرز کو ہدایت دی ہیں کہ وہ خواتین کو لائسنس جاری کرنا روک دیں۔
ڈرائیونگ اسکولوں کی نگرانی کرنے والے ہرات ٹریفک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جان آغا اچکزئی نے کہا کہ ہمیں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کی زبانی ہدایات موصول ہوئی تھیں ۔