مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے تہران یونیورسٹی میں نماز عید سعید فطر کے خطبوں میں کہا ہے کہ یوم قدس کی عظیم الشان ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت سے ثابت ہوگيا ہے کہ مسئلہ فلسطین کم رنگ نہیں ہوا ہے۔
حجۃ الاسلام صدیقی نے یوم قدس کی ریلیوں میں امت مسلمہ ، مزاحمتی محاذ اور ایرانی عوام کی بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دو سال تک یوم قدس نہیں منایا گیا لیکن دو سال کے بعد جب یوم قدس منایا گیا تو ایران سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں نے ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا کہ مسئلہ فلسطین کو کوئي چیز کم رنگ نہیں کرسکتی ، مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے اور مسلمانوں فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی جون نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کی آزادی تک آرام اور سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
حجۃ الاسلام صدیقی نے افغانستان کے حالیہ حوادث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویداروں کی افغانستان، یوکرائن اور یمن کے بارے میں دوگانہ اور متضاد پالیسی دنیا کے سامنے نمایاں ہوگئي ہے۔جو لوگ انسانی حقوق کے مدعی ہیں انھیں انسانی حقوق کی خبر بھی نہیں۔
حجۃ الاسلام صدیقی نے افغانستان کی عبوری حکومت سے افغانستان کے عوام کی سلامتی کو سکیورٹی کو یقینی بنانے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔