پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے عالمی یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس فلسطینیوں اور بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے عالمی یوم قدس کیط رف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس فلسطینیوں اور بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر مذہبی تنظیموں نے پاکستان کے چاروں صوبوں نیز آزاد کشمیر، گلگت ، بلتستان اور پاکستان کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں  اسلامی، انسانی اور اخلاقی جذبے کے ساتھ یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق علماء کونسل پاکستان ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر مذہبی تنظیموں نے نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں بھر پور حصہ لیا۔  اس موقع پر علماء اور خطباء نے اپنے بیانات میں واضح کیا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے۔ ہم فلسطینیوں کی اخلاقی اور انسانی حمایت جاری رکھیں گے۔ مقررین نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی " اور دیگر عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کو رکوانے اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلوانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔