اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بعض عرب اور مسلم ممالک کیط رف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے بعض عرب اور مسلم ممالک کیط رف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں اسرائیل کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے عرب اور مسلم ممالک کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں پر اس کے بھیانک جرائم اور وحشیانہ مظالم کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے۔