تیونس کی سمندری حدود بحیرہ روم میں دو کشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 13 تارکین وطن ہلاک اور دس سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کی سمندری حدود بحیرہ روم میں دو کشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 13 تارکین وطن ہلاک اور دس سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتیوں میں سوار مہاجرین غیرقانونی طور پر یورپ داخل ہونے کی کوشش میں تیونس کے سمندر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 19 تارکین وطن کو ریسکیو کیا گیا، ہلاک افراد میں 4 خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔