مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر جارحت اور بربریت کے جواب میں جدہ اوردارالحکومت ریاض سمیت 18 مقامات کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جدہ میں سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا ہے جبکہ دارالحکومت ریاض میں بھی اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں پر ڈونز اور میزائل داغے ہیں۔ یمنی فورسز نے ابہا ايئر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر 18 ٹھکانوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے محلہ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2022 - 21:31
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر جارحت اور بربریت کے جواب میں جدہ اوردارالحکومت ریاض سمیت 18 مقامات کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔