مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ آسٹریلوی شہر سڈنی میں سیلاب کے پیشِ نظر 60 ہزار افراد کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز کی 2 ہزار کلو میٹر طویل ساحلی پٹی کے لیے سیلاب کی وارننگ برقرار ہے۔
مسلسل ہونے والی بارشوں سے سڈنی میں کئی پل اور گھر پانی میں ڈوب گئے، گاڑیاں بہہ گئیں، شاپنگ سینٹرز اور سپر مارکیٹ کی چھت بھی منہدم ہوگئی۔