اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرائن کی صورتحال کے بارے میں اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نیٹو نے تحریک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات سے یوکرائن کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے یوکرائن کی صورتحال کے بارے میں اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نیٹو نے تحریک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات سے یوکرائن کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگيا ہے۔ سعید خطیب زادہ نے یوکرائن کے معاملے میں طرفین کو بردباری اور مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے بحران میںم زید شدت پیدا کرنے والے اقداامت سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے معمالے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے بارے میں امریکہ اور نیٹو کے تحریک اور اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے معاملہ مزيد پیچيدہ ہوگیا ہے۔