مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر کے دو روزہ دورے پر دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ صدر رئیسی اس سفر میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر رئيسی قطر میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی صدر گیس صادر کرنے والے ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے اور اس اجلاس کے ضمن میں بعض رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ، وزیر تیل، وزیر سیاحت اور بعض دیگر اعلی حکام اس سفر میں صدررئيسی کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر رئیسی اس سفر میں ایران اور قطر کے درمیان مخۃلف شعبوں میں کئي معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 21 فروری 2022 - 11:22
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔