ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی اور چين کے نمائندے کے درمیان پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی اور چين کے نمائندے کے درمیان پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ اس سے قبل ایران اعلی مذاکرات کار اور یورپی یونین کے نمائندے انریکا مورا کے درمیان دو جانبہ ملاقات  ہوئی ، جس میں پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ گذشتہ روز بھی ایران اور روس کے نمائندے میخائل اولیانوف کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گيا۔