مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے آج صبح مہر خبررساں ایجنسی کے مختلف شعبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق محمد اسلامی کو مہر نیوز کے مختلف خـبری شعبوں کے نامہ نگاروں نے خبر تیار کرنے اور منتشر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پر مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے محمد اسلامی سے انٹرویو بھی لیا۔