قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس سے قبل عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق نے بھی اپنے ایک پیغام میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی تھی۔ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے پیغام ميں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی نے ایران کو وابستگی سے آزاد کرکے استقلال اور آزادی کی نعمت عطا کی ہے۔ کئی ممالک کے سربراہان کی طرف سے انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام اور حکومت کے لئے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔