اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2022 - 18:32

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ان کی اہلیہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے اپنا اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں بہتر ہیں، ہمییں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔