اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کی کابینہ کے ارکان نے عشرہ فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی اور تجدید عہد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کی کابینہ کے ارکان نے عشرہ فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی اور تجدید عہد کیا ہے۔ صدر اور کابینہ کے ارکان نے حضرت امام خمینی (رہ) کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

اس موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی بھی موجود تھے۔

صدر رئيسی اور کابینہ کے ارکان نے اس کے بعد شہید رجائی، شہید باہنر، شہید بہشتی اور شہدائے ہفتم تیر کے مزاروں پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر اور کابینہ کے ارکان نے گلزار شہدا بہشت زہرا (س) میں عظیم شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔