رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ صافی گلپائگانی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: آیت اللہ صافی گلپائگانی حوزہ علمیہ کے ستونوں میں سے ایک ستون اورحضرت امام خمینی (رہ) کے امین اورمعتمد تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ صافی گلپائگانی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں  فرمایا: آیت اللہ صافی گلپائگانی حوزہ علمیہ کے ستونوں میں سے ایک ستون اور امام خمینی (رہ) کے امین اورمعتمد تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: آیت اللہ صافی اعلی فقیہ اور بصیر مرجع تھے ان کے انتقال کی خـبر سن کر کافی دکھ اور رنج ہوا۔ مرحوم حوزہ علمیہ کی ممتاز علمی اور عملی شخصیات میں شامل تھے ۔ ان کا شمار  مرحوم آیت اللہ بروجردی کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا تھا، اور انقلاب کے دور میں بھی مرحوم حضرت امام خمینی (رہ) کے امین اور معتمد رہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: مرحوم آیت اللہ صافی گلپائگانی کافی عرصہ تک گارڈین کونسل کے اصلی رکن رہے اور اس کے بعد بھی وہ اپنے ہمدردانہ اور ذمہ دارانہ مشوروں سے آگاہ اور بہرہ مند کرتے رہے۔

شاعرانہ ہنر، تاریخی یادداشت، سماجی مسائل کا حل ، اس کہن سال اور عظيم شخصیت کی دوسری اہم خصویات تھیں ۔ ان کی موت ملک کے علمی اور مذہبی طبقہ کے لئے افسوس کا باعث ہے۔ میں مرحوم کے معزز خاندان ، ، اولاد ، شاگردوں عقیدت مندوں اور قم و گلپائگان کے عوام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے خدا سے رحمت اور مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔