مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہيم رئیسی روس کے دورے کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے صوبہ کرمان پہنچ گئے ہیں۔ سید ابراہیم رئیسی جیرفت ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد صوبہ کرمان کے جنوب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں رودبار جنوب اور قلعہ گنج روانہ ہوگئے۔کرمان کے جنوب میں حالیہ سیلاب سے 20 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ صدر رئیسی صوبہ کرمان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے موقع پر ضروری احکامات صادر کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جنوری 2022 - 14:08
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہيم رئیسی روس کے دورے کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے صوبہ کرمان پہنچ گئے ہیں۔