مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے یمن پر حملوں کا جواب حملے سے دیا جائےگا ۔ یمنی فورسز نے کل و ظہبی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کو ذوالفقار میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طوفان یمن کے نام سے کارروائی میں ذوالفقار ، قدس 2 بالدار میزائلوں سے استفادہ کیا گیا اور ان میزائلوں سے امارات کے علاقہ المصفح میں تیل کی ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔
یحیی سریع نے کہا کہ طوفان یمن کارروائیم یں یمن کے ڈرونز طیاروں نے بھی حصہ لیا ہے اور اس کارروائي میں متحدہ عرب امارات کے اہم اور حساس علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ یمن پر امارات کی بربریت اور جارحیت کا یمنی فورسز اور قبائل نے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے حکام مبہوت ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز نے امارات اور ابو ظہبی میں اہم اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔البخیتی نے کہا کہ حملے کا جواب حملے سے دیا جائےگا۔
یمن کی قومی نجات حکومت کے اعلی مذاکراتکار محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امارات ایک چھوٹا ملک ہے جو امریکہ اور اسرائيل کا خطے میں پٹھو اور چمچہ بن گیا ہے۔ امارات کو اسرائیل کی پالیسیوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے ۔ متحدہ عرب امارات مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچا کر اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے سعودی عرب اور امارات کے حکمرانوں کو خائن اور غدار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے عرب مسلمانوں کو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے نوکروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے کل متحدہ عرب امارات پر 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں کے ذریعہ حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں امارات کے تیل کی ترسیلات متوقف ہوگئی ہے۔ امارات کو یمن پر اپنی جارحیت اور بربریت کا مزید سخت تاوان ادا کرنا پڑےگا۔