مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں صوبہ خیبر پختون خان میں اپنی پارٹی کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےخیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کو نامزد کیا جس کی وجہ سے پارٹی کو شکست ہوئی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت ادا کی۔ غلط امیدواروں کا انتخاب بنیادی وجہ بنا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔ انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہوکرآئے گی۔
اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2021 - 10:27
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختون خوا میں اپنی پارٹی کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےخیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کو نامزد کیا جس کی وجہ سے پارٹی کو شکست ہوئی ہے۔