یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوب میں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوب میں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرونز داغے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق جیزان اور خمیس مشیط کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ جیزان ایئر پورٹ پر سعودی طیاروں کی رفت و آمد متوقف ہوگئی ہے۔

ادھر سعودی عرب کی طرف سے یمن کے دارالحکومت صنعا پر ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کے شمال میں جولہ الجمنہ علاقہ پر 7 بار ہوائی حملے کئے ہیں۔