اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی آج ویانا میں مذاکراتی رابطہ کار انریکہ مورا اور روس و چین کے نمائندوں سے دوجانبہ اور چند جانبہ سطح پر ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی آج ویانا میں مذاکراتی رابطہ کار انریکہ مورا اور روس و چین کے نمائندوں سے دوجانبہ اور چند جانبہ سطح پر ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ آج بروزجمعرات مقامی وقت کے مطابق سہ پہرکو ویانا کے کوبورگ ہوٹل میں ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوگا۔