مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ویانا مذاکرات میں شامل تین یورپی ممالک کے نمائندوں نے ایران کی پیش کردہ تجویز پر غور کرنے کے لیے اپنے دارالحکومتوں میں واپس جانے کی خبـر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ویانا میں ایران کی تجویز پر غور کرنے کے لئے ورکنگ گروپس کے دو اجلاس منعقد ہوئے ۔ یورپی نمائندوں کی درخواست پر آج بروز جمعہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مشترک کمیشن کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اس سے قبل ایران نے پابندیوں کے خاتمہ اور ایٹمی فعالیتوں کے بارے میں دو سندیں پیش کیں ۔ مغربی ممالک کے نمائندے ایران کی پیش کردہ دو اسناد کے بارے میں آج اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تین یورپی ممالک میں گہرا اختلاف پایا جاتا ہے جس پر روس اور چین کے نمائندوں نے بھی شدید اعتراض کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2021 - 11:46
غیر سرکاری ذرائع کے مطابق ویانا مذاکرات میں شامل تین یورپی ممالک کے نمائندوں نے ایران کی پیش کردہ تجویز پر غور کرنے کے لیے اپنے دارالحکومتوں میں واپس جانے کی خبـر دی ہے۔