اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کے موقع پر ایران ، تین یورپی ممالک اور امریکہ کے اقدامات کا موازنہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ٹوئيٹر پر اپنے ایک بیان میں ویانا مذاکرات کے موقع پر ایران ، تین یورپی ممالک اور امریکہ کے اقدامات کا موازنہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کا کہنا ہے کہ ویانا مذاکرات کے موقع پر تین یورپی ممالک اور امریکہ من گھڑت بیانات صادر کرتے ہیں، پابندیوں میں مزيد اضافہ کرتے ہیں۔ مسخ شدہ بیانئےاکٹھے کرتے ہیں اور اسرائيلی دھمکیوں کے سامنے خاموش رہتے ہیں۔

انہوں نے ایران کے اقدامات کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ ایران ایک سنجیدہ اور اعلیٰ سطحی مذاکراتی ٹیم تشکیل دے رہا ہے، جس میں فوری طور پر اچھے معاہدے اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، علاقائی سطح پر مشاورت کررہا ہے۔ یہ موازنہ فریقین کی ترجیحات کے لیے کافی ہے۔