مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کےساحل پرپیش آیا ۔فرانسیسی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔ مقامی حکام کے مطابق تلاش میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا ۔
اجراء کی تاریخ: 25 نومبر 2021 - 10:14
فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔