اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان نے فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گردی کی فہرست میں قراردینے کے برطانوی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان  نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گردی کی فہرست میں قراردینے کے برطانوی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کے مسلّم حقوق کو دنیا کی کوئي طاقت نظر انداز نہیں کرسکتی اور نہ ہی کسی کو فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی اجازت دی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی مسئلہ کا ریفرنڈم کے ذریعہ سیاسی حل موجود ہے فلسطین میں رہنے والے مسلمان ، عیسائي اور یہودی جمہوریت کے ذریعہ اپنی حکومت کو منتخب کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر صہیونی گروہ کو مسلط کرنا در حقیقت دہشت گردی ہے۔