مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے کابل میں عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ہمیشہ کی طرح افغانستان کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے اس ملاقات میں کاظمی قمی کے ساتھ افغانستان کو درپیش مختلف موضوعات اور مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی، تجارتی، تعلیم ، صحت اور مہاجرین کے شعبوں میں بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے ماضی میں ایران کی گرانقدر امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایران کو افغان عوام کے ساتھ اپنا گرانقدر تعاون جاری ر کھنا چاہیے۔