اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے کابل میں طالبان کی عبوری کابینہ کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور افغانستان کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے کابل میں طالبان کی عبوری کابینہ کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور افغانستان کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی عبوری حکومت کے رہنماؤں نے کاظمی قمی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور افغانستان کے درمیان مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے اور باہمی تعاون و تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ کاظمی قمی افغانستان کے تین روزہ دورے پر ہیں،جہاں انھوں نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے اوردہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی پر تاکید کی ہے۔ کاظمی قمی نے کہا کہ افغانستان میں بعض دہشت گرد گروہ امریکہ کی نیابت میں جنگ لڑ رہے ہیں اور افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام ميں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کاظمی قمی نے کہا کہ ایران افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام اور افغانستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مشکلات میں افغان عوام کی حمایت اور مدد کی ہے اور موجودہ شرائط میں بھی ایران افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔