مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخآنی کی سعودی عرب کے حکام کے ساتھ ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے باخبر ذرائع نے شمخانی اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمخانی اور سعودی حکام کے درمیان ملاقات کا کوئي پروگرام بھی نہیں ہے۔اس سے قبل بعض ذرائع نے شمخانی اور سعودی وزیر مشاور عادل الجبیر کے درمیان ملاقات کی خبر منتشر کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 29 ستمبر 2021 - 13:53
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کی سعودی عرب کے حکام کے ساتھ ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔