اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران قومی مفادات کی بحالی اور تحفظ کے لئے سنجیدگی اور پختہ عزم کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے ضمن ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران قومی مفادات کی بحالی اور تحفظ کے لئے سنجیدگی اور پختہ عزم کے ساتھ  مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ مغربی ممالک کی عنقریب مذاکرات سے مراد کیا ہے؟ ایک گھنٹہ بعد، ایک ہفتہ بعد یا ایک ماہ اور ایکسال بعد؟

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے عنقریب اور ایران کے عنقریب میں کافی فرق ہے ایران کی عنقریب سے مراد جائزہ لینے کے بعد پہلی فرصت ہے۔

امید عبداللہیان نے کہا کہ اگر مغربی ممالک ہمیں دوبارہ فریب دینے کی کوشش نہیں کریں گے اور سنجیدگي اور پختہ عزم کے ساتھ مذاکرات کو نتیجے تک پہنچانے کی کوشش کریں گے تو اس صورت میں  ہم مذاکرت کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر ملک کی طرح ہمیں بھی مذاکرات میں اپنے قومی اور ملکی مفادات عزیز ہیں۔