مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 19 لاکھ 1 ہزار 442 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو چکی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 85 لاکھ 2 ہزار 479 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 5 ہزار 293 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 69 ہزار 696 ہو چکی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 ستمبر 2021 - 13:29
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 19 لاکھ 1 ہزار 442 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو چکی ہیں۔