مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں قومی والیبال ٹیم کو ایکیسویں ایشائی مقابلوں میں چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: ایران کی قومی والیبال ٹیم کی درخشاں کامیابی، ایرانی قوم کے لئے بہت ہی شیریں اور خوشگوار ہے۔میں آپ جوانون اور آپ کے ایرانی کوچ کواس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔