اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخآنی نے عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات میں تین اہم امور پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخآنی نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اس ملاقات میں تین اہم امور پر تاکید کی ہے۔

1: عراق کے علاقائي کردار کی ضرورت پر تاکید

2: علاقائی امور میں غیر علاقائی طاقتوں کی عدم مداخلت پر تاکید ۔

3: خطے کے ممالک کے موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کے لئے تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے پر تاکید۔