مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی سے ملاقات اور گفتگوکی۔
اطلاعات کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی جلد واپسی او ر اُن کی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں بھارتی سفیر نے دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کی سر زمین استعمال کرنے کے خدشے کا اظہار کیا جبکہ طالبان رہنما نے انہیں مسائل کے مثبت حل کی یقین دہانی کروائی۔ طالبان کی جانب سے اس ملاقات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔