امریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملہ کرکے کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے ممکنہ منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملہ کرکے کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے ممکنہ منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی ڈرون طیاروں نے افغان صوبے ننگر ہار میں ایک چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے، گاڑی میں 2 افراد سوار تھی جن میں سے ایک ممکنہ طور پر کابل ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ جب کہ دوسرا اس کا دوست تھا۔ حملے میں دونوں ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے افغانستان میں کئے گئے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا ڈرون حملے میں ہدف کا تعلق کابل ایئرپورٹ پر حملوں سے تھا۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کے علاوہ 150 سے زائد افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے دروازوں سے دور رہنے کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔