پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں لوئر کرم میں جائیداد کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں لوئر کرم میں جائیداد کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے ضلع کرم کے علاقے مہورہ میں شیر جان کلے اور سابق کلے کے قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوران علاج مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا اندیشہ ہے۔