رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقرری کی تقریب آج منعقد ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقرری کی تقریب آج منعقد ہوگی۔ یہ تقریب حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی قانون کے مطابق ایران کے نئے صدر کو صدارت کے عہدے پر منصوب کریں گے۔ اس تقریب کو ایران کے ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔

اس تقریب میں وزیر داخلہ انتخابات کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کریں گے اور حکم تنفیذ کی قرائت اورنئے صدرسید ابراہیم رئیسی کے مختصر بیان کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی خطاب کریں گے۔