برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ حکومت کی کارکردگی سے ناراض اور کورونا پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ حکومت کی کارکردگی سے ناراض اور کورونا پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق برازیل میں ہزاروں افراد صدر جیئر بولسونارو کی کورونا پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

برازیل میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا سے 2 ہزار ہلاکتیں ہورہی ہیں جب کہ روزانہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں۔ مجموعی طور پر کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔