اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار سعید جلیلی بھی دوسرے صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئيسی کے حق میں دستبرادر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار سعید جلیلی بھی دوسرے صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئيسی کے حق میں دستبرادر ہوگئے ہیں۔اس سے قبل ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے ایک اہم امیدوار علی رضا زاکانی بھی دوسرے اہم صدارتی امیدوار آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایک اور امیدوار جناب مہر علی زادہ بھی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں اب میدان میں 4 امیدوار باقی رہ گئے ہیں۔