مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا کے علاقہ لندن میں مسلم خاندان پر حملہ افسوسناک اور کھلی دہشتگردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں کینیڈین وزیراعظم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ لندن میں مسلم خاندان پر حملہ افسوسناک اور دہشتگردی ہے جب کہ اس حادثے پر تمام کینیڈین افسردہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ پورا کینیڈا کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ کل ایک ٹرک ڈرائيور نے پاکستانی نژاد مسلم خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے کچل کر جاں بحق کردیا تھا۔